14 اپریل 2016 - 05:09
امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو تباہ و برباد کردیا ہے: میلس ہیونگ

امریکی کانگریس کے ایک امیدوار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے میں امریکہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک امیدوار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے میں امریکہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک امیدوار میلس ہیونگ نے کہا کہ امریکہ نے اپنے ناجائز مقاصد کی خاطر مشرق وسطیٰ کو جنگوں میں الجھا کر تباہ و برباد کردیا ہے۔

امریکی کانگریس کے امیدوار میلس ہیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ کیسے امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں جنگوں کو اکسا کر اس خطے کے ممالک کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام، عراق، افغانستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں امریکہ نے ہی تکفیری دہشتگردوں کی اپنی خارجہ پالیسی کے تحت حمایت کی اور بعد میں ان ہی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے بہانے ان ممالک میں اپنی فوجی سرگرمیاں بڑھا دی۔

کانگریس امیدوار میلس ہیونگ نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز صیہونی رژیم کو بھی امریکہ نے ہی ہتھیاروں سے لیس کیا ہے جس کے بل بوتے پر اس ناجائز رژیم نے لبنان پر دو بار حملہ کیا ہے اور امریکی پشتپناہی کے بل پر یہ ظالم حکومت مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیروبین اور وسطی امریکہ میں بھی اپنے ناجائز مفادات کی خاطر امریکہ ے خون ریزی کا سلسلہ شروع کیا۔

کانگریس امیدوار میلس ہیونگ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جاپانی شہر ہیروشیما میں G7 کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بین الاقوامی امن کیلئے عالمی خطرات کے بارے میں بات چیت کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ امریکہ خود ہی دنیا کے ممالک میں بدامنی اور تشدد پھیلا کر عالمی خطرات سے نمٹنے کیلئے امن و استحکام کی باتیں کررہا ہے۔

کانگریس امیدوار میلس ہیونگ کانگریس امیدوار نے کہا کہ جان کیری اس ملک کے وزیر خارجہ ہے کہ جس نے ہیروشیما کو جوہری ہتھیاروں سے تباہ کر کے ایسے انسایت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے۔

.....

/169